سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض پر میزائلوں سے حملہ


 سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض پر میزائلوں سے حملہ۔ ممکنہ میزائل یا ڈرون حملے میں ریاض میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حوژیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایک اور خوفناک حملہ کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں امریکہ کی ایمبسی کی جانب سے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ممکنہ میزائل یا ڈرون حملے نے ریاض میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ حوثی ملیشیا کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کے شہر نجران اور جیزان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں 3 راکٹ میزائل استعمال کیے گئے جن کو مار گرایا ہے۔ 


Comments