اولاد پیدا ہو جائے گی اور ہمارے سارے کام سیدھے ہو جائیں گے اس لیے پیر کے حکم پر عمل کرو بے شرم شوہر کا بیوی کو حکم
اولاد کی خاطر شوہر نے بیوی جعلی عامل کے سپرد کر دی۔شوہر نے بیوی کو حکم دیا کہ اولاد پیدا ہو جائے گی اور ہمارے سارے کام سیدھے ہو جائیں گے اس لیے پیر کے حکم پر عمل کرو۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے نواحی تھانہ دستیانہ کے علاقہ ' جعلی پیر' نے شوہر کی موجودگی میں اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔خاوند نے اپنی بیوی کو باندھ کر اور منہ پر کپڑا رکھ کر اپنے سامنے جعلی عامل سے زیادتی کروائی۔جب کہ سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لے لیا جس کےبعد واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔خاتون کے شوہر اور جعلی پیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ستیانہ کے رہائشی قاصد علی اپنے گھریلو حالات سدھارنے اور دم درود کروانے کے لیے جعلی پیر لیاقت علی کے پاس لے گیا۔اور قاصد نے اپنی بیوی زنیرہ کو کہا کہ اولاد پیدا ہو جائے گی اور ہمارے سارے کام سیدھے ہو جائیں گے اس لیے پیر کے حکم پر عمل کرو۔جب بیوی نے انکار کیا تو شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دونوں ہاتھوں سے باندھ دیا اور منہ کے اوپر کپڑا رکھ دیا۔شوہر اپنی نظروں کے سامنے بیوی سے زیادتی ہوتے دیکھتا رہا۔واقع کا علم ہونے پر سی پی او اشفاق احمد خان نےسخت نوٹس لیتے ہوئے ستیانہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور خاتون کے شوہر سمیت جعلی پیر کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دئیے۔جن پہ عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کے شوہر سمیت جعلی پیر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ زنیرہ نامی خاتون کی 8 سال قبل قاصد علی سے شادی ہوئی تھی تاہم ابھی تک اولاد پیدا نہ ہوئی جس کے بعد خاتون کے شوہر نے اولاد کے حصول کے لیے گھناؤنا قدم اٹھایا۔
Comments
Post a Comment